vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: مرحوم عبد الرشید چودھری کے ایصالِ ثواب کے لیے  قران خوانی و دعائے مغفرت

0

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت مرحوم  عبد الرشید  چودھری کے ایصالِ ثواب کے لیے  قرانی   خوانی و  دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔

اسٹیٹن  آئی لینڈ کی کاروباری و سماجی شخصیت  اجمل چودھری اور اظہر  چودھری کے بہنوئی عبد الرشید  چودھری دو ہفتے قبل  علالت کے باعث  رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے  ،  مرحوم  کی روح کے ایصالِ  ثواب کے  لیے مسجدالنور میں قران خوانی  ار فاتحہ کا اہتمام  کیا گیاجس کی  ابتدا  تلاوتِ کلام ِ پاک سے کی گئی۔۔قران خوانی میں کمیونٹی  سے سیاسی ، سماجی  اور کاروباری حلقوں سمیت مختلف شعبہ  ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ شرکا نے  حاجی   نعیم چودھری، اجمل  چودھری ، اظہر چودھری ، رخصانہ زاہد، زاہد چودھری اور طیب  جمیل چودھری سمیت  دیگر  لواحقین و پسماندگان سے   تعزیت کا اظہار کیا۔اس  موقع مسجد کے امام نے   حاضرین سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ   دین  ِ اسلام  میں قران  و حدیث ایک ایسا    موضوع ہے  جس  کا ہر مسلمان  طالب علم ہے اور اسی دین میں  واضح پیغامِ الہیٰ ہے کہ  موت ایک اٹل  حقیقت  ہے ،ا س سے انکار ممکن نہیں۔اس موقع  پر مرحوم  عبد الرشید  چودھری   کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا بھی کرائی  گئی ۔۔قرانی  خوانی و  دعائے مغفرت کے بعد شرکا  کے لیے  کھانے کا بھی  اہتمام کیا گیا تھا۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.