vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شپ یارڈ میں خوفناک دھماکا، 1 شخص ہلاک، 36 زخمی

0

نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں واقع ایک شپ یارڈ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے قبل شپنگ ڈاکس کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار اور شہری زخمی ہوئے۔فائر حکام کے مطابق تقریباً 150 فٹ بڑے دھاتی ڈھانچے کے اندر دھواں اٹھنے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیمیں صرف چند منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران اچانک دھماکا ہوا جس سے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی۔نیویارک حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر اسے ایک پیچیدہ صنعتی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.