vosa.tv
Voice of South Asia!

یو اے ای میں تنخواہوں کی ادائیگی کا نیا قانون نافذ

0

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ”ویج پروٹیکشن سسٹم“ کے تحت نیا ضابطہ نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت کمپنیوں کو ہر ماہ مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا کرنا لازمی ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ امیریٹائزیشن  کے مطابق نئے قانون کے تحت نجی کمپنیوں کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک گزشتہ مہینے کی تنخواہیں ادا کرنا ہوں گی، جبکہ اس کے بعد کی جانے والی ادائیگی تاخیر تصور ہوگی۔ یہ نیا قانون یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہیں منظور شدہ ”ویج پروٹیکشن سسٹم“ یا وزارت کی اجازت یافتہ دیگر ذرائع کے ذریعے ادا کرنا ہوں گی، جبکہ اداروں کو ادائیگی کا مکمل ریکارڈ اور ثبوت بھی وزارت کو فراہم کرنا ہوگا۔نئے ضابطے کے مطابق اگر کوئی کمپنی مقررہ وقت پر کم از کم 85 فیصد تنخواہیں ادا کر دیتی ہے تو اسے قواعد پر عمل کرنے والی کمپنی تصور کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ رعایت ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے جہاں قانونی کٹوتیوں یا دیگر جائز وجوہات کے باعث مکمل ادائیگی ممکن نہ ہو۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ 85 فیصد ادائیگی کے باوجود ملازمین کا مکمل واجبات وصول کرنے کا حق برقرار رہے گا۔ حکام کے مطابق جو کمپنیاں مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کریں گی ان کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.