vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ کا 1.776 ارب ڈالر کا ’ٹروتھ اینڈ جسٹس کمیشن‘ بنانے کا منصوبہ

0

واشنگٹن: امریکی میڈیا رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک متنازع منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت 1.776 ارب ڈالر کا “ٹروتھ اینڈ جسٹس کمیشن” قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد مبینہ طور پر حکومتی “سیاسی انتقام” کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی رپورٹس کے مطابق یہ مجوزہ معاہدہ اس شرط پر تیار کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف اور وائٹ ہاؤس کے درمیان کئی ماہ سے اس معاملے پر مشاورت جاری تھی۔ذرائع کے مطابق مجوزہ کمیشن میں پانچ ارکان شامل ہوں گے جن میں سے چار کا تقرر اٹارنی جنرل کریں گے، جبکہ صدر ٹرمپ کو انہیں بغیر وجہ ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کمیشن کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کو عوامی طور پر ظاہر کرنے کا پابند بھی نہیں بنایا جائے گا۔امریکی جج کیتھین ولیمز نے اس مقدمے پر سوالات اٹھاتے ہوئے محکمہ انصاف اور ٹرمپ کے وکلا سے وضاحت طلب کی ہے کہ آیا صدر خود اپنی ہی حکومت کے خلاف مقدمہ چلا سکتے ہیں یا نہیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اس منصوبے کو “ٹرمپ کے اتحادیوں کے لیے خفیہ فنڈ” قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.