vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کو فوری حرکت میں آنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں بچے گا، صدر ٹرمپ کی دھمکی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر وقت بہت اہم ہے اور اسے ضائع نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اگر فوری فیصلے نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے ایک تصویر اور پیغام کے ذریعے ایران کے حوالے سے سخت اشارہ دیا تھا، جس میں خطے کی کشیدگی کو نمایاں کیا گیا۔ ان بیانات کے بعد عالمی سطح پر ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ خطے میں جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ پاکستانی قیادت نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.