vosa.tv
Voice of South Asia!

شکاگو میں صابری نہاری فوڈ ٹرک کے حلال کھانوں کی دھوم، امریکی کمیونٹی کا شاندار استقبال

0

شکاگو میں پاکستانی اور ہندوستانی ذائقوں سے بھرپور صابری نہاری فوڈ ٹرک تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے، جہاں عوامی مقامات پر پیش کیے جانے والے حلال کھانوں کو امریکی کمیونٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

صابری نہاری فوڈ ٹرک ہر ہفتے شکاگو کے مختلف مقامات کا دورہ کرتا ہے، جبکہ یہ خصوصی طور پر یونیورسٹی ایریاز اور شہر کے مرکزی علاقوں میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔ فوڈ ٹرک کے مینو میں چکن تکہ، چکن سیخ کباب پراٹھا، چکن بوٹی پراٹھا، بریانی، لیمب چوپس، کباب اور لیمب گائرو سمیت متعدد مشہور پاکستانی اور مشرقِ وسطیٰ کے کھانے شامل ہیں۔شکاگو کے مضافاتی شہر ڈیس پلینز کے ڈی پارک میں فوڈ ٹرک پہنچا تو بڑی تعداد میں لوگوں نے گرل شدہ اور بار بی کیو آئٹمز خریدیں۔ شہریوں نے کھانوں کے منفرد ذائقے اور تازگی کو خوب سراہا۔فوڈ ٹرک کے ہیڈ شیف جلال طارق کا کہنا ہے کہ حلال کھانے صرف اسلامی اصولوں کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں اور ان کا معیار عام کھانوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق حلال تصور کسی حد تک یہودی مذہب کے "کوشر” نظام سے مشابہت رکھتا ہے۔جلال طارق نے بتایا کہ شکاگو سمیت الینوائے کے مختلف علاقوں میں اسی برانڈ کے مزید فوڈ ٹرک بھی چلائے جا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں دیگر ریاستوں تک بھی اس ذائقے کو پہنچانے کا منصوبہ ہے۔فوڈ ٹرک کے مالک جنید بٹ کا کہنا ہے کہ لوگ اب روایتی فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی اشیاء سے اکتا چکے ہیں اور نئے ذائقوں کی تلاش میں ہیں، یہی وجہ ہے کہ مصالحے دار پاکستانی اور حلال اسٹریٹ فوڈ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.