vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سائیکل سواروں کیلئے بڑا منصوبہ

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کوئنز کے علاقے آسٹوریا میں 31ویں ایونیو بائیک بلیوارڈ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت اسٹین وے اسٹریٹ سے 51ویں اسٹریٹ تک دو طرفہ محفوظ بائیک لین تعمیر کی جائے گی۔

شہری انتظامیہ کے مطابق منصوبے کا مقصد سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کیلئے سڑکوں کو زیادہ محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے، جبکہ مقامی ٹریفک کی آمدورفت بھی برقرار رکھی جائے گی۔ نئی بائیک لین آسٹوریا اور ووڈسائیڈ کو کوئنز واٹر فرنٹ گرین وے اور ایسٹ ریور سے جوڑے گی۔میئر ممدانی نے کہا کہ شہر کو محفوظ بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے اور بائیک بلیوارڈ منصوبے سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار کم کرنے، حادثات میں کمی لانے اور عوامی مقامات کو شہریوں کیلئے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے مطابق منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کیلئے اضافی جگہ، چوراہوں پر بہتر نگرانی، نئی ٹریفک تبدیلیاں اور حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔ 31ویں ایونیو کو وژن زیرو ترجیحی علاقہ قرار دیا گیا ہے جہاں گزشتہ برسوں کے دوران کئی سنگین حادثات پیش آئے۔شہری حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے نہ صرف سائیکل سواروں بلکہ مقامی کاروباروں اور رہائشیوں کو بھی فائدہ ہوگا، جبکہ ٹریفک کے شور اور غیر ضروری گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی کمی آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.