vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، 10 میں سے 6 امریکی کارکردگی سے ناخوش

0

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جہاں 10 میں سے 6 امریکی شہریوں نے ان کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا ہے۔ 

حالیہ سروے کے مطابق ان کی منظوری کی شرح اپنے دونوں ادوارِ صدارت کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مہنگائی، معاشی مسائل اور ایران کے ساتھ جاری جنگ ٹرمپ حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی تیل بحران پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمتیں گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ دو تہائی امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، جو عوامی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کرے گا، جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق داخلی اور خارجی دباؤ کے باعث ٹرمپ حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.