vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں لگژری پراپرٹیز پر نیا ٹیکس، امیروں سے اضافی وصولی کا فیصلہ

0

نیویارک میں ریاستی سطح پر پہلی بار ’’پیڈ اے ٹیر‘‘ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت انتہائی مہنگی اور دوسری رہائشی جائیدادوں کے مالکان سے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 

یہ اقدام ریاستی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کا اعلان نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور ریاستی گورنر کیتھی ہوکل نے مشترکہ طور پر کیا۔ حکام کے مطابق یہ ٹیکس ان گھروں پر لاگو ہوگا جن کی مالیت پچاس لاکھ ڈالر سے زیادہ ہو اور جو افراد شہر سے باہر اپنی بنیادی رہائش رکھتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امیروں اور عالمی سطح کے سرمایہ کاروں کو نشانہ بنائے گا جو نیویارک کی جائیداد کو رہائش کے بجائے سرمایہ کاری کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اندازوں کے مطابق اس ٹیکس سے سالانہ تقریباً پانچ سو ملین ڈالر آمدن متوقع ہے، جو شہر کے بجٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.