vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹون وال یادگار پر رینبو پرچم بحال، امریکی حکومت کا بڑا فیصلہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نیویارک میں واقع نیشنل اسٹون وال مونمنٹ پر رینبو پرچم دوبارہ مستقل طور پر لہرانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے

یہ فیصلہ ان قانونی کارروائیوں کے بعد کیا گیا جن میں مختلف تنظیموں نے پرچم ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ معاہدے کے تحت متعلقہ ادارہ ایک ہفتے کے اندر تین پرچم نصب کرے گا، جن میں قومی پرچم، ادارے کا پرچم اور رینبو پرچم شامل ہوگا، جبکہ رینبو پرچم کو صرف دیکھ بھال یا دیگر ضروری وجوہات کی صورت میں عارضی طور پر ہٹایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ فروری میں وفاقی ہدایات کے تحت اس پرچم کو ہٹا دیا گیا تھا جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک اہم تاریخی مقام کی علامتی حیثیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔یہ مقام 1969 کی اس تاریخی تحریک سے جڑا ہوا ہے جو اسٹون وال ان پر پولیس کارروائی کے بعد شروع ہوئی تھی اور بعد ازاں شہری حقوق کی ایک بڑی تحریک میں تبدیل ہو گئی۔ تازہ فیصلے کو اس تاریخ اور اس سے وابستہ جدوجہد کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.