سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے، سردار محمد یوسف
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے دونوں ممالک ملکر دفاعی شراکت داری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہے ہیں
سعودی دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق سمیت سفارتی افسران بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور حالیہ دور میں دونوں ممالک دفاعی شراکت داری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوورسیز پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں پاکستانی فارن مشنز کو ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے سمیت انکی رہنمائی کو یقینی بنایا جائے تقریب سے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شرکاء کو سعودی عرب میں غیر ملکی گداگروں کی گرفتاری مہم سمیت آزاد ویزوں پر کام کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی سرکاری مہم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قوانین کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ ہم ذمے داری پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں اور وطن عزیز کی عزت اور اسکے وقار کے منافی اقدام کو ترک کرتے ہوئے پاکستان اور قوم کی بہتری سمیت اپنے خاندانوں کی بہتر انداز سے کفالت کو یقینی بنائیں