نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
واقعہ سائپرس ہلز میں فلٹن اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں اچانک فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے دو افراد پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جن کی عمریں 30 اور 50 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت زیر علاج ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔