vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈی این اے کے ذریعے 1974 میں کیے جانے والے قتل کا معمہ حل

0

امریکا میں جدید ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام زمانہ سیریل کلر ٹیڈ بَنڈی نے انیس سو چوہتر میں یوٹاہ کی ایک کم عمر لڑکی کو قتل کیا تھا، جس کا معمہ کئی دہائیوں بعد حل ہو گیا۔

حکام کے مطابق سترہ سالہ لورا این ایمے ہالووین کی رات ایک تقریب سے واپسی کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں اور ایک ماہ بعد ان کی لاش ہائی وے کے قریب سے ملی تھی۔ تفتیش کاروں کو پہلے ہی شبہ تھا کہ اس قتل میں بَنڈی ملوث ہے، تاہم حتمی ثبوت اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق محفوظ رکھے گئے شواہد پر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈی این اے حاصل کیا گیا، جس کے بعد ملنے والا پروفائل قومی ڈیٹا بیس سے میچ کیا گیا اور یہ واضح طور پر ٹیڈ بَنڈی سے مطابقت رکھتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف اس کیس میں انصاف کی تکمیل ہوئی بلکہ امکان ہے کہ دیگر پرانے مقدمات میں بھی اسی ڈی این اے پروفائل کی مدد سے مزید انکشافات سامنے آئیں گے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو بھی طویل انتظار کے بعد سکون مل سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.