vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی نئی حکمت عملی، ایران جنگ محدود کرنے کا فیصلہ؟

0

ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے، جس کے تحت وہ جنگ کو محدود کرکے جلد ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلوائے بغیر ہی فوجی کارروائی کو سمیٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا ہے کہ بنیادی فوجی اہداف حاصل ہونے کے بعد آپریشن ختم کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اہداف میں ایران کی بحری طاقت کو کمزور کرنا اور میزائل صلاحیت کو نقصان پہنچانا شامل ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کی مکمل کوشش وقت طلب ہو سکتی ہے اور جاری آپریشن کی مدت کو متاثر کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکمت عملی کے تحت فوجی کارروائی کے بعد ایران پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے گا تاکہ اسے اہم بحری راستہ کھولنے پر مجبور کیا جا سکے۔ اگر یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی تو یورپی اور خلیجی ممالک کو اس عمل میں شامل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کو متاثر کیا ہے، جس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.