vosa.tv
Voice of South Asia!

عوامی ووٹنگ سے مسائل کے حل کا نیا طریقہ متعارف

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامی ممدانی کے منفرد پروگرام ’’میونسپل میڈنس‘‘ کے پہلے مرحلے میں شہر بھر سے 11 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے اپنے محلوں کے مسائل کے حل کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔

حکام کے مطابق یہ مقابلہ پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے، جس میں شہری مختلف چھوٹے مگر اہم مسائل جیسے ٹوٹی ہوئی باسکٹ بال رم، خراب سڑکیں یا سائیکل ٹریک کی خرابی کو ووٹنگ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔میئر کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو براہ راست حکومتی عمل میں شامل کرنا، مختلف علاقوں کے درمیان مثبت مقابلے کو فروغ دینا اور شہر کو بہتر بنانے والے عملے کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں شامل تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے۔ووٹنگ کا عمل مختلف مراحل میں جاری ہے، جس میں ابتدائی مرحلے کے بعد سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جبکہ کامیاب منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.