امریکا اور یورپ کے مختلف شہروں میں ’نو کنگز‘ مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد نے ایران کے ساتھ جنگ اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مظاہرے امریکا کی تمام ریاستوں سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی منعقد ہوئے۔ریاست مینیسوٹا کے شہر سینٹ پال میں مرکزی اجتماع ہوا جہاں معروف گلوکار بروس اسپرنگسٹین نے خطاب اور پرفارمنس دی۔ مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں اور وفاقی کارروائیوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا، جبکہ مختلف مقررین نے حکومتی اقدامات پر تنقید کی۔امریکا کے بڑے شہروں نیویارک، لاس اینجلس، واشنگٹن اور دیگر علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ زیادہ تر مظاہرے پرامن رہے، تاہم بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا، جس کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ملک بھر میں تین ہزار سے زائد مقامات پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا،جبکہ یورپ کے شہروں لندن، پیرس اور روم میں بھی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین نے مختلف مطالبات پیش کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔