vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا ایران جنگ بندی پر خفیہ معلومات کا شبہ

0

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے متعلق آن لائن شرطوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ماہرین نے بعض صارفین پر خفیہ معلومات کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق ایک آن لائن پلیٹ فارم پر حالیہ دنوں میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کے آس پاس بنائے گئے آٹھ نئے اکاؤنٹس نے مجموعی طور پر تقریباً 70 ہزار ڈالر کی شرط اس بات پر لگائی کہ مارچ کے اختتام تک امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو جائے گی۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو ان صارفین کو 8 لاکھ ڈالر سے زائد منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا ایک ہی وقت میں بننا اور مخصوص انداز میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یا تو کوئی بڑا سرمایہ کار اپنی شناخت چھپا رہا ہے یا پھر کسی حد تک اندرونی معلومات استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے ایک اکاؤنٹ نے ایران پر امریکی حملے سے قبل درست پیشگوئی کر کے منافع حاصل کیا تھا۔ادھر متعلقہ پلیٹ فارم پر جنگ بندی کے امکانات سے متعلق شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو چند دنوں میں 6 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف شفافیت پر سوال اٹھاتی ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ جدید دور میں آن لائن پیشگوئی کے پلیٹ فارمز جنگ اور سیاسی معاملات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.