vosa.tv
Voice of South Asia!

2026 آسکر ایوارڈز، بہترین فلم سمیت بڑے اعزازات کا اعلان

0

ہالی ووڈ کی سب سے بڑی فلمی تقریب 98ویں اکیڈمی ایوارڈز میں سال 2026 کے آسکر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔

اس سال بہترین فلم کا اعزاز “ون بیٹل آفٹر انادر” نے اپنے نام کیا جبکہ اس فلم کے ہدایتکار پال تھامس اینڈرسن کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین اداکار کا آسکر مائیکل بی جارڈن کو فلم “سنرز” میں شاندار اداکاری پر دیا گیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسی بکلی نے فلم “ہامنٹ” کے لیے جیت لیا۔ معاون اداکار کے زمرے میں شان پین کو فلم “ون بیٹل آفٹر انادر” کے لیے آسکر دیا گیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز ایمی میڈیگن نے فلم “ویپنرز” پر حاصل کیا۔بین الاقوامی فلم کے زمرے میں ناروے کی فلم “سینٹی مینٹل ویلیو” کامیاب رہی جبکہ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ “کے پاپ ڈیمن ہنٹرز” کے نام رہا۔ بہترین ڈاکیومنٹری فیچر فلم کا اعزاز “مسٹر نوبڈی اگینسٹ پوتن” نے حاصل کیا۔تقریب کے دیگر نمایاں ایوارڈز میں فلم “سنرز” کے لیے لڈوگ گورنسن کو بہترین میوزک اسکور جبکہ فلم “فرینکنسٹائن” نے پروڈکشن ڈیزائن، کاسٹیوم اور میک اپ کے شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اس سال کی تقریب کی میزبانی معروف کامیڈین کونن اوبرائن نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.