vosa.tv
Voice of South Asia!

ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے فرانس میں سنہری موقع

0

فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ اور محققین کے لیے 14ویں لیب ایکس ٹیولپ انٹرنیشنل سمر اسکول 2026 کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ سات روزہ مکمل فنڈڈ پروگرام 27 جون سے 3 جولائی2026 تک فرانس کے پہاڑی علاقے جرم لورون کے ماؤنٹین سینٹر میں منعقد ہوگا۔اس پروگرام کا موضوع بائیولوجکل انٹریکشنز فرام جینز ٹو ایکو سسٹم ہے، جس میں حیاتیاتی سائنس کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے محدود تعداد میں طلبہ اور محققین کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ تحقیقی تعاون اور سیکھنے کا مؤثر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ پروگرام مکمل طور پر انگریزی زبان میں ہوگا تاہم کسی زبان کے ٹیسٹ کی شرط عائد نہیں کی گئی۔منتخب شرکاء کو رہائش، کھانے، تعلیمی سرگرمیوں میں مکمل شرکت اور ٹولوز سے پروگرام مقام تک آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم بین الاقوامی سفر کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔ اس سمر اسکول میں ڈاکٹریٹ، ماسٹرز اور پوسٹ ڈاکٹریٹ سطح کے طلبہ و محققین درخواست دے سکتے ہیں، جہاں انہیں سینئر سائنسدانوں سے براہِ راست سیکھنے، مشترکہ تحقیقی منصوبے تیار کرنے اور عالمی نیٹ ورک بنانے کا موقع ملے گا۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ کامیاب امیدواروں کو مارچ کے آخر تک آگاہ کر دیا جائے گا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.