نیویارک: بادشاہ فارمرز مارکیٹ کی نئی برانچ کی گرینڈ اوپننگ
نیویارک میں بادشاہ فارمرز مارکیٹ کی نئی برانچ کا گرینڈ اوپننگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقامی امریکی آفیشلز اور دیسی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
رچمنڈ ہل میں قائم اس نئی برانچ کا افتتاح اسمبلی وومن جینیفر راج کمار نے ربن کاٹ کر کیا۔ تقریب میں سکھ کمیونٹی کے بزرگان نے نئے کاروبار کے آغاز پر اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق دعا بھی کی۔بادشاہ فارمرز مارکیٹ کے مالک امن دیپ ٹونی نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی رعایتی سیل کا اعلان کیا، جس کے تحت تازہ پھل، سبزیاں، اعلیٰ معیار کی کھجوریں، حلال گوشت، دیسی مصالحے، خشک میوہ جات اور بیکری آئٹمز مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔ ٹونی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کو آسان اور کم قیمت میں رمضان شاپنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اسمبلی وومن جینیفر راج کمار نے کہا کہ ساوتھ ایشین کمیونٹی اب اپنے ممالک کے تمام ذائقے ایک ہی جگہ سے حاصل کر سکتی ہے، اور یہاں نہ صرف کھانے پینے کی اشیا بلکہ بہترین کوک ویئر بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے بادشاہ فارمرز مارکیٹ کو سائٹیشن بھی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گرینڈ اوپننگ کے موقع پر خریداروں کی بڑی تعداد نے مارکیٹ کا رخ کیا اور رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی خریداری کی۔ یہ نئی برانچ کمیونٹی کے لیے روز مرہ کی ضروریات اور رمضان کی شاپنگ کو مزید آسان بنائے گی۔