vosa.tv
Voice of South Asia!

محکمہ صحت، جیل سسٹم اور یوتھ سروسز میں نئے کمشنرز مقرر

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر زوہران کوامے ممدانی نے شہری حکومت کے اہم اداروں کی قیادت کے لیے پانچ نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا مقصد شہر کو مزید محفوظ، منصفانہ اور سستا بنانے کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔

نیویارک میئر آفس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق ان تقرریوں میں محکمہ صحت، کریکشن ڈیپارٹمنٹ (جیل سسٹم)،ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ویٹرنز سروسز ڈیپارٹمنٹ اور آفس آف ایڈمنسٹریٹو ٹرائلز اینڈ ہیرنگز شامل ہیں۔ ڈاکٹر ایلسٹر مارٹن کو نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائی جین (DOHMH) کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ قومی سطح پر صحت عامہ اور شہری شمولیت کے شعبوں میں نمایاں پہچان رکھتے ہیں اور ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ رہے ہیں۔ بطور کمشنر وہ شہر کے صحت کے نظام کی نگرانی، بیماریوں کے پھیلاؤ پر کنٹرول اور سستی و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کی قیادت کریں گے۔اسٹینلے رچرڈز کو کریکشن ڈیپارٹمنٹ (DOC) کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے اور وہ شہر کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے سابق قیدی ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے انصاف کے شعبے میں کام کر رہے ہیں اور فورچیون سوسائٹی کے ذریعے قید سے رہائی پانے والے افراد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔دیگر تقرریوں میں سینڈرا ایسکامیلا-ڈیوس کو یوتھ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹنمنٹ (DYCD) کی کمشنر بنایا گیا ہے، جہاں وہ آفٹر اسکول پروگرامز، سمر یوتھ ایمپلائمنٹ اور بے گھر نوجوانوں کی خدمات کو مضبوط کریں گی۔ یسینیا ماتا کو محکمہ ویٹرنز سروسز (DVS) کی کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جو سابق فوجیوں کو رہائش، صحت اور دیگر سہولیات تک رسائی دلانے پر کام کریں گی، جبکہ ویلڈا ویرا مایوگا کو آفس آف ایڈمنسٹریٹو ٹرائلز اینڈ ہیرنگز (OATH) کی کمشنر بنایا گیا ہے، جہاں وہ شہر کی انتظامی عدالتوں میں شفاف اور منصفانہ نظام کو یقینی بنائیں گی۔ یہ تمام تقرریاں میئر ممدانی انتظامیہ کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہیں کہ شہری حکومت میں تجربہ کار اور باصلاحیت قیادت لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.