vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ: امریکا سے ٹیک معاہدہ، یورپی کمپنیوں پر پابندیوں کی دھمکی

0

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان 40 ارب ڈالر کے مجوزہ ٹیک پراسپیرٹی ڈیل کو ختم نہیں کیا گیا اور اس پر مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی صنعتوں کے باہمی تعاون سے متعلق معاہدے پر امریکی حکام کے ساتھ “فعال رابطے” برقرار ہیں اور شراکت داری کو جلد بحال کرنے کی امید ہے۔یہ معاہدہ اس وقت تعطل کا شکار ہوا جب امریکا نے الزام عائد کیا کہ برطانیہ نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس اور زرعی مصنوعات سے متعلق تجارتی رکاوٹیں کم نہیں کیں۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مستقبل کی تشکیل میں مشترکہ کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ادھر امریکا اور یورپی یونین کے تعلقات میں بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی ٹیک کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے امریکی سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف امتیازی اقدامات واپس نہ لیے تو معاشی جرمانے اور پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے مطابق یورپی قوانین اور جرمانے امریکی کمپنیوں کے لیے غیر منصفانہ ہیں۔یورپی کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے قوانین تمام کمپنیوں پر یکساں اور منصفانہ طور پر لاگو ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.