vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکی بلیک فرائیڈے: ریکارڈ ہجوم، کم ڈسکاؤنٹس، مہنگی خریداری

0

امریکہ میں اس سال بلیک فرائیڈے پر خریداروں کا ریکارڈ ہجوم متوقع ہے، لیکن مہنگائی اور ٹیرف کے اثرات کے باعث لوگ کم سودے اور زیادہ قیمتوں کا سامنا کریں گے۔نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے مطابق خریداری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ضرور ہوگا مگر سال کے آخری دو ماہ میں سیلز کی رفتار سست رہنے کا امکان ہے۔

نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے مطابق تھینکس گیونگ سے سائبر منڈے تک 186.9 ملین افراد خریداری کریں گے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے، تاہم مجموعی فروخت کی رفتار سست رہنے کا امکان ہے۔اس سال صارفین احتیاط سے خرچ کر رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خریداروں کا کہنا ہے کہ اس سال اسٹورز میں چیزیں نمایاں طور پر مہنگی نظر آ رہی ہیں، ریٹیلرز نے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے وال مارٹ، ایمیزون اور میسیز کے ذریعے نومبر کے شروع میں ہی سیلز شروع کر دی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس بینک بیلنس تو موجود ہے، لیکن وہ بنیادی اخراجات بڑھنے کی وجہ سے محفوظ انداز میں خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس سال پروموشنز بھی کم ہیں۔ فیڈریشن کے سروے میں شامل 8,427 صارفین میں سے تقریباً دو تہائی کا کہنا ہے کہ وہ تھینکس گیونگ ویک اینڈ کی ڈیلز کا انتظار کریں گے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بار پروموشنز کی تعداد بھی کم ہے اور بہت سی چھوٹ عارضی یا محدود مدت کی ہے۔امریکی ریٹیل انڈسٹری کے لیے سال کے آخری دو ماہ انتہائی اہم ہوتے ہیں، تاہم اس بار زیادہ خریدار ہونے کے باوجود مجموعی خرچ میں کمی کا رجحان نمایاں ہے۔دوسری جانب، والمارٹ نے بلیک فرائیڈے کے لیے چند ڈیلز متعارف کرائی ہیں، جن میں 85 انچ ٹی سی ایل روکو ٹی وی کی قیمت 678 ڈالر سے کم کر کے 498 ڈالر کرنا شامل ہے۔ اسی طرح بلیک اسٹون آؤٹ ڈور گرل کی قیمت 224 ڈالر سے گھٹا کر 157 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.