نیویارک میں ڈرائیوروں کا جھگڑا 1ڈرائیور کی جان جانے پر ختم ہوا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں دو ڈرائیوروں کے درمیان گاڑیاں ٹکرانے پر جھگڑا شروع ہوا ۔جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا ،جس کے بعد گاڑی کے ڈرائیور نے پستول نکال کر ڈالرز وین کے ڈرائیور کو گولی ماردی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں پر دوران علاج زخمی چل بسا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔واقعہ بروکلین میں پیش آیا تھا اور تحقیقات جاری ہیں۔