vosa.tv
Voice of South Asia!

 قانون سازوں کا کنجیشن پرائسنگ کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ

0

 نیو جرسی(ویب ڈیسک)  نیو جرسی کے قانون سازوں نے نیو یارک سٹی میں کنجیشن پرائسنگ کے منصوبے کے خلاف اپنی قانونی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نیو جرسی کے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالے گا اور ان کے لیے معاشی مشکلات کا سبب بنے گا۔ انہوں نے منصوبے کے اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ نیو جرسی کے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ قانون سازوں کے مطابق نیو یارک سٹی کی جانب سے اس منصوبے کا نفاذ نیو جرسی کے عوام کو غیر منصفانہ طور پر متاثر کر سکتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو روزانہ نیو یارک سٹی آتے ہیں۔یہ تنازعہ نیو یارک اور نیو جرسی کے درمیان بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے متعلق مزید قانونی کارروائیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.