vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پالتو جانوروں کی فروخت پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کا فیصلہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک میں پالتو جانوروں کتے، بلیوں اور خرگوش کی دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دکانوں پرپالتو جانوروں کی فروخت پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد15 دسمبر سے شروع ہوگا ۔پابندی کا مقصد بڑے پیمانے پر پالتو جانوروں کی افزائش نسل کو روکنا اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام ہے جنہیں پپی ملز کے نام سے جانا جاتا ہے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہےجو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ پالتو جانوروں کی وجہ سے سنگین طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ خاندانوں کو بیمار پالتو جانوروں کی دیکھ بھال پر بھاری بل ادا کرنا پڑتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے لائسنس یافتہ  ڈیلروں کو  فی جرم1ہزار ڈالرز کا جرمانہ ہوسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.