
نیویارک میں ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے حل کےلئے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل شہر میں ٹریفک اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیو یارک کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے مستقبل قریب میں گورنر نیویارک اعلان کرنے جارہی ہیں۔گورنر نے کہا کہ میں ایک تجویز پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں جو پروگرام کو فنڈ فراہم کرے گا، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑتے ہوئے ہجوم کو کنٹرول کرنے سے نمٹا جائے گا۔گورنر نیویارک نے نئے منصوبوں سے متعلق منگل کو تفصیلات پیش نہیں کی کہ نئے منصوبوں پر کتنی لاگت آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ کوئی چیز ان کے لیے بہت مہنگائی ہے تو میں قانونی چارہ جوئی، اشتہارات، تنقید برداشت کروں گی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپنے حلقوں کو سننا چائیے اور یہ بہت زیادہ اہم ہے ۔قبل ازیں اسٹیٹن آئی لینڈ پر منتخب عہدیداروں نے مختلف مسائل کے حل کے لیے اکھٹے ہوئے۔سٹی کونسل ممبر کمیلہ ہینکس نے کہا کہ ہمارے روزمرہ کے سفر یا ہمارے معیار زندگی میں کوئی بہتری دیکھے بغیر اسٹیٹن آئی لینڈرز سے مزید ادائیگی کرنے کو کہا جا رہا ہے۔جب گورنر نے ادائیگی کرنے سے روک دیا تھا تو پھر کیوں ادائیگی کو یقینی بنانے کا کہا جارہا ہے۔کمیلہ نے مزید کہا کہ گورنر کا دعویٰ تھا کہ وہ پریشان ہیں کہ ڈرائیور بہت زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔سٹی کونسل کے مختلف نمائندوں نے رائے کا اظہار کیا تھا ۔