بروکلین میں کشتیوں میں تصادم سے1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
بروکلین(ویب ڈیسک)بروکلین کے ساحل سمندر پر دو کشتیوں میں تصادم کی صورت میں1شخص جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ بروکلین کے ساحل سمندرمیں ایونیو X کے قریب ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کشتی میں تین افراد سوار تھے جس میں58سالہ شخص جاں بحق ہوا جبکہ دوسری کشتی میں1شخص سوار تھا ۔واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔واقعہ کے بعد تینوں زخمی افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔حکام نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔