vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سپریم کورٹ کا نیا سیشن شروع، اہم مقدمات زیر سماعت

0

 امریکی سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سیشن پیر سے شروع ہوگیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، مذہبی آزادی اور صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے متعلق اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

 عدالت موسمیاتی تبدیلی کے ایک اہم کیس سے سیشن کا آغاز کرے گی، جس میں توانائی کمپنیاں کولوراڈو کے شہر بولڈر میں دائر درجنوں مقدمات کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، جن میں مقامی حکام نے موسمیاتی تباہی کے اخراجات کیلئے صنعت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کمپنیوں سن کور اور ایکسون موبل کو ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے، جس کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمات دراصل اخراج پر پابندیاں مسلط کرنے کی کوشش ہیں۔ عدالت دسمبر میں تقریباً ایک درجن ریاستوں میں اے آر 15 طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کے کیس کی بھی سماعت کرے گی، جسے ریاستیں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات روکنے کیلئے ضروری قرار دیتی ہیں جبکہ مخالفین اسے دوسری ترمیم کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ عدالت امیگریشن سے متعلق دو اہم مقدمات بھی سنے گی، جن میں سے ایک ایسے تارکین وطن کی ملک بدری سے متعلق ہے جنہیں تیسرے ممالک بھیجا جارہا ہے، جبکہ دوسرا کیس امریکا میں برسوں سے مقیم غیرقانونی تارکین وطن کی لازمی حراست سے متعلق ہے۔ عدالت ایریزونا کے سخت ووٹنگ قوانین کا کیس بھی دسمبر میں سنے گی، جس میں ووٹر رجسٹریشن کیلئے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے کی تجویز شامل ہے۔ نومبر میں عدالت کولوراڈو کے کیتھولک پری اسکولز کے کیس کی بھی سماعت کرے گی، جنہیں ان کی مذہبی داخلہ پالیسی کے باعث ریاستی فنڈڈ پروگرام سے باہر رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.