vosa.tv
Voice of South Asia!

ہارورڈ یونیورسٹی کے 100 سے زائد مفت آن لائن کورسز

0

 امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے 2026 کیلئے 100 سے زائد مفت آن لائن کورسز پیش کردیے، جنہیں دنیا بھر سے طلبہ انٹرنیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔

 یونیورسٹی کے مطابق یہ کورسز ہارورڈ آن لائن اور ایڈایکس پلیٹ فارمز کے ذریعے دستیاب ہیں، جن میں کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، بزنس، صحت اور سماجی علوم سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق زیادہ تر کورسز کا مواد مفت حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کیلئے بعض اوقات فیس ادا کرنی پڑسکتی ہے، اس لیے داخلے سے قبل ہر کورس کی تفصیلات چیک کرنا ضروری ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق چونکہ یہ انفرادی آن لائن کورسز ہیں نہ کہ باقاعدہ ڈگری پروگرام، اس لیے عمومی طور پر آئیلٹس کی شرط عائد نہیں، تاہم ہر کورس کی زبان اور دیگر شرائط الگ سے چیک کرنا بہتر ہوگا۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ کورسز طلبہ، فارغ التحصیل افراد، ملازمت پیشہ افراد، کاروباری شخصیات اور عام دلچسپی رکھنے والوں سمیت ہر عمر کے سیکھنے والوں کیلئے موزوں ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ہارورڈ کے موجودہ کورس کیٹلاگ کا جائزہ لے کر اپنی دلچسپی اور کیریئر کے مطابق کورس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.