vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائمز اسکوائر میں سالانہ فوڈ فیسٹیول، 5 سے 10 ڈالر میں دنیا بھر کے ذائقے

0

امریکی شہر نیویارک کے دل مین ہیٹن میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی کھانوں کے مشہور میلے ’ٹیسٹ آف ٹائمز اسکوائر‘ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں نے مختلف ممالک کے لذیذ کھانوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

نیویارک کے اس فوڈ فیسٹیول کی خاص بات مختلف ممالک کے کھانوں کے ساتھ ساتھ ان کی انتہائی مناسب قیمتیں تھیں۔ میلے میں متعدد پکوان صرف 5 اور 10 ڈالر میں دستیاب تھے، جس نے شرکا کی خاصی توجہ حاصل کی۔فیسٹیول میں مختلف ممالک اور خطوں کی نمائندگی کرنے والے درجنوں فوڈ اسٹالز قائم کیے گئے، جہاں کیوبن، چینی، فرانسیسی اور اطالوی کھانوں سمیت دنیا بھر کے مختلف ذائقے پیش کیے گئے۔ ٹائمز اسکوائر کی مصروف سڑکیں دن بھر کھانوں کی خوشبو اور لوگوں کی گہماگہمی سے بھری رہیں۔میلے میں جنوبی ایشیائی اور دیسی کھانوں کی بھی بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ ایک بھارتی فوڈ کارٹ پر سموسے، چکن لولی پاپ، باسمتی چاول اور مشہور چکن تکہ مصالحہ پیش کیا گیا، جہاں شرکا نے خاص دلچسپی کا اظہار کیا۔فوڈ کارٹ کے مالک نے ووسا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائمز اسکوائر جیسے عالمی پلیٹ فارم پر روایتی کھانے پیش کرنا خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کی جانب سے دیسی کھانوں میں دلچسپی کو بھی سراہا۔رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول رات گئے تک جاری رہا اور اس دوران مختلف ثقافتوں، ذائقوں اور روایات کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔ میلے نے ایک بار پھر نیویارک کو دنیا بھر کی ثقافتوں اور ذائقوں کے عالمی مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.