ٹرمپ کی اے آئی پوسٹس، گھوڑے کی سواری سے چاند ہمارا ہے تک، سوشل میڈیا پر نئی ہلچل
نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر اے آئی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار، کبھی گھوڑے پر سوار نظر آئے تو کبھی روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے۔ٹرمپ نے چاند ہمارا ہے سے لے کر آبنائے ہرمز پر ملکیت کے دعوے تک، کئی متنازع اور غیر معمولی پوسٹس شیئر کردیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی مسلسل پوسٹس کرکے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ایک اے آئی تصویر میں ٹرمپ گھوڑے پر سوار دکھائی دیے، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ روبوٹس کے ساتھ چلتے نظر آئے۔
ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں چاند ہمارا ہے کا دعویٰ کیا، جبکہ ایک اور پوسٹ میں نیو میکسیکو کا نام نیو امریکا رکھنے کی تجویز پیش کی۔امریکی صدر نے خود کو عظیم صدر بھی قرار دیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی سخت بیان جاری کرتے ہوئے اسےہماری قرار دیا اور ایران کو ناکام ریاست کہا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی ٹرمپ کی ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی، جس میں امریکی صدر سبز انگوٹھی اور سبز ٹائی پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹرمپ کی مسلسل سوشل میڈیا سرگرمی پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری سِسن نے تنقید کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کاآن لائن نفسیاتی دورہ قرار دیا۔ امریکی صدر کی اے آئی پوسٹس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی بلکہ ان کے سیاسی بیانات بھی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے۔