vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ہاؤسنگ کورٹ کے اہم مقدمات کی فوری سماعت کا فیصلہ

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ہاؤسنگ کورٹ میں انتہائی اہم مقدمات کی فوری سماعت کے لیے نیا فاسٹ ٹریک نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نئے نظام کے تحت ایسے مقدمات کو ترجیح دی جائے گی جن میں عمارت خالی کرانے کے احکامات، انتہائی خطرناک حالات، ضروری سہولیات کی بندش یا تمام لفٹس کی خرابی شامل ہو۔ ایسے مقدمات میں غفلت برتنے والے مالکان کے خلاف  کارروائی بھی شامل ہوگی۔نئے طریقہ کار کے تحت متعلقہ مقدمات دائر ہونے کے اسی روز جج کو تفویض کیے جائیں گے، جبکہ فریقین کو سمن کی تکمیل کے بعد زیادہ سے زیادہ پانچ روز میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ خطرناک حالات میں رہنے والے یا حادثے کے بعد گھروں سے بے دخل ہونے والے نیویارک کے شہریوں کو انصاف کے لیے مہینوں یا برسوں انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.