ریاض: پاکستان کا 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا
سعودی عرب کے شہر ریاض کی صحافیوں ، شاعروں ، ادیبوں ، فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹرز کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی کے حوالے سے دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی 79 واں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان کے بنیادی مقاصد اور اہمیت سے بھی آگاہ کروانا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن نے تمام حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ آزادی صرف ایک سر زمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ انصاف ، مساوات انسانی وقار اور آزادی اظہار کے تحفظ کا بھی نام ہے دور رس حکمت عملی مؤثر پالیسی مخلصانہ کاوشیں اور قومی اتحاد سے ہم اقوام عالم میں وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا تقریب سے ، فیض احمد نجدی ، زبیر بھٹی ، یوسف علی ، گوہر رفیق ، اعجاز طاہر اعوان ، ارشد تبسم ، ولید اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا