سمر حلال فیسٹول میں’’ گولیمار چائے‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی
مسلم فوڈیز ا اورشاہین کیٹررز اینڈ ایونٹ پلانر کے زیر اہتمام نیویارک میں سمر حلال فیسٹول سجا یا گیا۔منفرد انواع و اقسام کے کھانوں کی خوشبو چار سو پہلی تو شہریوں کا سمندر اُمڈآیا۔ شرکا کو قرعہ انداز کے ذریعے انعامات اور گفٹ کارڈز بھی دیے گئے۔
مسلم فوڈیز کے زیر اہتمام ناساو کمیونٹی کالج میں منعقد سمر حلال فیسٹ میں شہر بھر سے 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔فیسٹو ل میں حلال کھانوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ عربی اور ترکش سمیت مختلف ممالک کی مشہور ڈشز بھی تیار کی جارہی تھیں جن کے منفرد ذائقوں سے شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔فیسٹول میں شاہین کیٹرر ز کے سیٹ اپ سےلائیو بار بیو کی خوشبو فضا میں پھیلی تو کھانے پینے کا ذوق رکھنے والے افراد کھنچے چلے آئے ۔ شرکا میں نوجوان ، خواتین و مرد ، بچے اور بزرگ سب ہی شامل تھے جنھوں نے اس حلال فیسٹ کو بھرپور انجوائے کیا۔ فیسٹول میں40 سے زائد مختلف انواع و اقسام کے پکوان تیار کرکے پیش کیے گئے جبکہ مختلف ریسٹورانٹ کے اسٹالز لگنے کے ساتھ ٹھنڈے اور گرم مشروبات نے بھی فیسٹول کی رونق بڑھائی ۔ مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ آئس کریم کے اسٹالز پر بھی خوب رش نظر آیا ،، جہاں سب نے اپنی اپنی پسند کے ذائقے کا لطف اٹھایا۔۔۔۔نیویارک میں رعایتی قیمتوں پر معیاری اشیا کی فروخت کے لیے مشہور ولیجر فارمر ز مارکیٹ اور دیگر سپر اسٹور نے بھی اپنے اسٹالز لگائے اور شرکا کو قرعہ اندازی کے ذریعے گفٹ کارڈز دیے گئے ۔فیسٹول میں بچوں کے لیے گیمز اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا تھا جہاں بچے خوب محظوظ ہوئے۔کراچی میں اپنے انفرادیت کی وجہ سے مشہور علاقے گولیمار کے نام سے، ،، گولیمار چائے کا اسٹال سب کی توجہ مرکز بنا رہا۔ سبز الائیچی کی مہک اور ذائقے سے بھرپور کڑک چائے کا خوب چرچہ ہوا۔۔۔۔فیسٹول میں چلتے پھرتے اور گھومتے پھرتے کسی نے گولا گنڈا تیار کرکے اپنا بچپن کا دور دوہرایا۔۔ تو کسی نے مزیدا ر بن کباب کھا کے جوانی کی یادوں کو تازہ کیا۔سمر حلا ل فیسٹول میں دیسی تہذیب و ثقافت کے اتنے رنگ ہوں تو کیسے ممکن ہے کہ وہاں پان کہیں گم ہو۔۔مختلف ذائقوں اور فلیور سے تیار کردہ پان نے بھی خوب توجہ حاصل کی۔سمر حلال فیسٹول میں مشہور پاکستانی برانڈ میزان اور شان سمیت مختلف فوڈ کمپنیوں کے بھی اسٹالز نظر آئے جہاں سے لوگ اپنی اپنی پسند کی مصنوعات خریدتے دکھائی دیے ۔فیسٹول میں پروفیومز اور عطر کے بھی کئی اسٹالز سجائے گئے۔جا بجا لگے خواتین و مردوں کے ملبوسات سے میلے کا سا سماں لگ رہا تھا۔۔ شرکا نے معیاری کپڑے ا ور جاذبِ نظر رنگوں سے مزین ملبوسات کی خریداری کی ۔ نیویارک کے مختلف علاقوں سے آئے افراد نے مسلم فوڈیز اور شاہین کیٹررز کے سمر حلال فیسٹول کو بھرپور انجوائے کیا اور یوں یہ سب کے لیے ایک بہترین یار دگار بن گیا۔۔