vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: گوتم ایف سی کا مستقل ہوم گراؤنڈ کوئنز کا اتحاد پارک ہوگا

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے مطابق دو مرتبہ کی موجودہ نیشنل ویمنز سوکر لیگ چیمپئن گوتھم ایف سی سال 2028 سے کوئنز میں قائم ہونے والے اتحاد پارک کو اپنا مستقل ہوم اسٹیڈیم بنائے گی۔ 

اس کے ساتھ ہی نیویارک شہر کو پہلی مرتبہ خواتین کی پیشہ ورانہ فٹبال کے لیے ایک مستقل اور جدید ہوم گراؤنڈ مل جائے گا۔شہر کے مطابق اتحاد پارک موسم بہار 2027 میں کھلے گا اور یہ نیویارک کا پہلا فٹبال کے لیے مخصوص اسٹیڈیم ہوگا، جبکہ یہ امریکہ کا پہلا مکمل طور پر برقی توانائی پر چلنے والا اوپن ایئر اسپورٹس اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ 25 ہزار نشستوں والے اس اسٹیڈیم میں گوتھم ایف سی کے لیے مستقل ڈریسنگ روم، کلب مرچنڈائز ایریا اور فائیو بورو فوڈ ہال قائم کیا جائے گا، جہاں شہر کے پانچوں بورو سے تعلق رکھنے والے مقامی چھوٹے کاروباروں کو جگہ دی جائے گی۔حکام کے مطابق نیویارک سٹی ایف سی 2027 کے میجر لیگ سوکر (MLS) سیزن سے اتحاد پارک میں کھیلنا شروع کرے گی جبکہ گوتھم ایف سی 2028 میں یہاں منتقل ہوگی۔ اسٹیڈیم میں ایم ایل ایس اور این ڈبلیو ایس ایل میچز کے علاوہ بین الاقوامی مقابلے، 2028 اولمپکس کے فٹبال میچز، کنسرٹس اور دیگر بڑی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ گوتھم ایف سی کے مداح 2028 کے سیزن کے لیے آج سے 28 ڈالر کی ابتدائی رقم کے ساتھ سیزن ٹکٹ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.