vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپ کے مختلف ممالک جان لیوا گرمی کی لپیٹ میں، درجنوں اموات

0

یورپ کے متعدد ممالک اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، فرانس میں گرمی سے 52 افراد ہلاک اور 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں بھی ہنگامی الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

فرانس میں اس وقت درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔ اسپین میں بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جا چکا ہے اور ہیٹ اسٹروک سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اٹلی کے 16 شہروں میں شدید گرمی کا ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں بھی ریڈ وارننگ جاری ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔ سرے میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ لیڈز سے متعدد ٹرین سروسز منسوخ کرنی پڑیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.