vosa.tv
Voice of South Asia!

فیفا ورلڈ کپ 2026: جاپانی شائقین سٹیڈیم کی صفائی کیوں کرتے ہیں؟

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپانی شائقین ایک بار پھر اپنی منفرد روایت کے باعث دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جو میچ کے اختتام پر سٹیڈیم چھوڑنے سے پہلے اپنی نشستوں کے اردگرد صفائی کرتے ہیں۔

یہ روایت 1998 کے فرانس ورلڈ کپ سے چلی آ رہی ہے جب جاپانی شائقین پہلی بار اس عالمی مقابلے میں شریک ہوئے اور اس کے بعد سے ورلڈ کپ، اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ان کا یہ طرزِ عمل بارہا توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔ اوساکا یونیورسٹی کے پروفیسر سکاٹ نارتھ کے مطابق جاپان میں طلبہ بچپن سے اپنی کلاسوں اور راہداریوں کی صفائی خود کرتے ہیں اور مسلسل تربیت کے باعث یہ عادت پوری قوم کی شناخت بن جاتی ہے۔ جاپانی زبان کی کہاوت ‘تاتسو توری آتو وو نیگوسازو’ یعنی ‘کسی جگہ کو ویسا ہی چھوڑو جیسا تم نے اسے پایا تھا’ اس رویے کی بنیاد ہے۔ ٹوکیو میں جرمن انسٹی ٹیوٹ برائے جاپانی مطالعات کی نائب ڈائریکٹر باربرا ہولتھس کا کہنا ہے کہ جاپانی معاشرے میں دوسروں کا خیال رکھنا روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہے اور جو شخص ایسے ماحول میں پروان چڑھے وہ یہی اصول زندگی کے ہر موقع پر اپناتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.