vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے 10 افراد جاں بحق

0

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں موسلا دھار مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کے باعث کم از کم دس افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتا ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق پیر سے جاری بارشوں کے نتیجے میں شمالی سماٹرا کے دریا اپنی سطح سے بلند ہوگئے اور مٹی، پتھر اور درختوں کے تنے بستیوں پر آن دھمکے، جس سے چھ اضلاع شدید متاثر ہوئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ سِبولگا شہر میں پانچ لاشیں اور تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے، جبکہ چار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ لینڈ سلائیڈز نے متعدد گھروں کو زمین بوس کر دیا ہے اور تقریباً دو ہزار سے زائد گھروں اور عوامی عمارتوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ مرکزی تاپانولی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے، جبکہ جنوبی تاپانولی میں درخت گرنے اور سیلابی ریلے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔متعدد علاقوں میں سڑکیں تباہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ منڈائلنگ ناتال میں ایک پل ٹوٹ جانے سے قریبی رہائش گاہوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ 470 گھر زیرِ آب آگئے۔ جزیرہ نیاس پر مرکزی سڑک مٹی اور ملبے سے بند پڑی ہے جس سے گاؤں آپس میں کٹ کر رہ گئے ہیں۔ آن لائن ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بعض علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں تک پہنچ گیا اور شہری اونچائی کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.