vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کا سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ ڈنر

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے 17 ویں  سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ کا اہتمام کیا۔پولیس افسران کو ایوارڈ زاور بذریعہ قرعہ اندازی کئی افراد کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر اہتمام کوئنز میں منعقدہ ستر ہویں سالانہ اسکالر شپ ایوارڈ ڈنر کا آغاز پر پولیس کے جوانوں نے سلامی دی۔ تقریب کی  نظامت مسلمان  چیپلن امام  طاہر کر رہے تھے ۔ باقائدہ  آغاز تلاوتِ کلام  پاک سے کیا گیا۔سالانہ  تقریب میں نیویارک  پولیس میں شامل  مسلمان افسران اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔شرکا سے خطاب میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن  وحید اختر نے تمام مہمانوں  کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور اپنی  تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ  ایم او ایس نئی نوجوان نسل کی پولیس میں شمولیت اور  اپنے ممبران کی بہتر رہنمائی کے لیے کوشاں ہے۔

ایوارڈ ڈنر میں اسمبلی وومن جینیفر  راج کمار بھی شریک ہوئیں اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کو سائٹیشن پیش کی۔تقریب  میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف تنظیموں  کے سربراہان، ممبران سمیت کمیونٹی کی سماجی و  کاروباری شخصیات بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں، حاضرین سے خطاب میں این وائے پی ڈی میں شامل  پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا  نے پاکستانی نژاد شہید پولیس افسر عدید فیاض اور بنگلہ دیشی نژاد دیدار اسلام کو خراجِ تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائضِ منصبی دیانتداری سے انجام دیں ۔

 تقریب میں نیویارک  سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور این وائے پی ڈی کی پولیس کمشنر جیسیکاٹش بطور مہمان ِ خصوصی شریک ہوئیں ۔ شرکاٗ سے خطاب میں میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ جب سے انھوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے مسلمان ہوں یا پاکستانی کمیونٹی میں کبھی  بھی ان کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوا۔

تقریب کے شرکا ٗ کو محظوظ کرنے کے لیے عربی ثقافتی  رقص کا بھی  شاندار مظاہرہ کیا   گیا جسے حاضرین سے  خوب سراہا۔سالانہ ایوارڈ ڈنر میں پولیس کمشنر جیسیکا  ٹش نے حال ہی جاں بحق پولیس افسر  دیدارالسلام کے والد اور  بچوں سے  بہت شفت سے ملیں۔  تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں  پہلی یہودی خاتون کمشنر ہوں اور آج مسلم آفیسرز سوسائٹی کی تقریب میں شریک ہوکربہت خوشی محسوس کر رہی ہوں ۔

تقریب میں شریک مسلم کمیونٹی کے افراد بہت خوش دکھائی دیے ، این وائے پی ڈی میں پہلے مسلمان چیف  عامر یکا ٹیلی کا کہنا تھا کہ نائن الیون سانحہ کے  بعد مسلمانوں کے لیے مشکلات ضرور  پید ہوئیں  لیکن وہ  عزم و ہمت کے ساتھ آگے  بڑھتے  گئے، اپنی اہمیت تسلیم کرائی اور منفرد مقام حاصل کیا۔تقریب  کے اختتام سے قبل  پولیس کمشنر  ، مسلم  پولیس  چیف، انسپکٹر عدیل  رانا سمیت  ایم او ایس  کے  ممبرا ن پولیس  افسران کو  ایوارڈز دیے گئے ۔سالانہ اسکالر شپ  ایوارڈ ڈنرمیں قرعہ اندازی کے ذریعے شرکا میں مختلف انعامات  تقسیم کیے گئے  جبکہ  کئی  خوش نصیب افراد کو عمرے  کے ٹکٹ بھی دیے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.