vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر قانونی اراضی پر مسجد قائم نہیں ہونی چاہیے، انیق احمد

0

غیر قانونی  اور ناجائز اراضی پر مسجد قائم نہیں ہونی چاہیے ، یہ بات پاکستان سے نیویارک آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی  میزبان  انیق احمد نے سینئر صحافی آصف جمال کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز  میں منعقدہ عشائیے  کے شرکا سے خطاب میں کہی۔

انیق  احمد نے کہا کہ یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ فراہم کرے۔ عشائیے میں صحافیوں سمیت کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔ حاضرین نے  انیق احمد سے  ملک کی سیاسی صورتحال میں ممکنہ تبدیلیوں سمیت مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں انیق احمدکا کہنا تھا کہ معاشرے میں  پڑھنے اور  تحقیق کا رجحان کم ہوگیا ہے۔ سماجی، معاشرتی مسائل ہوں یا دینی  معاملات دیکھنایہ چاہیے کہ قران اور صاحب ِ قران  نے کیا حکم دیا ہے، ہمیں دین کے معاملے میں کچی آبادی نہیں بنانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی بھی مسلمان شخص پر اس کے کردار اور اعمال کو لے کر تنقید کر رہے ہوتے ہیں، ہونا یہ چاہیے کہ پہلے دیکھیں دینی تعلیمات اور احکامات کیا ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں مذہبی اسکالر انیق احمد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی کسی بھی ملک میں مقیم ہوں ان کے دل میں اپنے وطن عزیز  پاکستان  کے لیے بہت محبت ہے، وہ جاننا  چاہتے ہیں کہ سیاست میں کیا کچھ ہورہا ہے، مستقبل کیسا ہوگا، کیا تبدیلیاں آسکتی ہیں اسی لیے وہ ہر موضوع پر سوالات کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم ہمارے اکثر پاکستانی بہن بھائی متعلقہ شعبے سے متعلق مکمل اور درست معلومات نہیں رکھتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.