vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ: سماجی و کاروباری شخصیت عقیل آرائیں کی سالگرہ

0

جدہ کی مشہور سماجی و کاروباری شخصیت مقامی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر و بزنس کمیونٹی جدہ کے صدرعقیل آرائیں کی سالگرہ مقامی ہوٹل میں شاندار طریقے سے منائی گئی-جس میں سیاسی و سماجی رہنما و صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقامی ہوٹل میں چوہدری شاہد پرویز،انجم اقبال وڑائچ کی طرف سے  عقیل آرائیں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد ہے سیاسی و سماجی رہنماؤں و صحافیوں میں شرکت کی -تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے ادا کیے۔ احمد فوادسواتی نے تلاوت کلام ِ پاک جبکہ میاں محی الدین نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عقیل آرائیں نے چوہدری شاہد پرویز  اور تمام دوستوں کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ برتھ ڈے  پارٹی منعقد کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں -اس موقع پر شاھد پرویز، محمد افضل چیمہ، انجم اقبال وڑائچ ،ارسلان سنی ،چوہدری امجد گجر، انجینئر سجاد خان، خالد،حافظ ، بابر اعوان، ارشد سیال، اشفاق واحد، عمران خان ،تنویر احمد ملہی، عبدالرحمن کمبوہ، گلزار منظور مانگٹ،مظہر اقبال انجم، بسام سنگر ،علی خورشید،شہباز بھٹی، محمد وسیم،محمد عدیل، اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی آخر میں سب نے ملکر  سالگِرہ کا کیک کاٹا اورعقیل آرائیں کو سالگِرہ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر شاندار ڈنر سےمہمانوں  کی تواضع کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.