vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں صوفی نائٹ، پاکستانی قوالوں نے سماں باندھ دیا

0

تارکینِ وطن کی رہنمائی کے لیے نئی تنظیم آل آباؤٹ یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان سے آئے ہوئے قوال فتح علی ، تراب علی اور ہمنواؤں نے سماں باندھ دیا۔

نیویارک میں  نئے  تارکین  وطن کی  رہنمائی اور مدد کے لیے قائم کی گئی  نئی تنظیم  آل آباؤٹ یو ایس اے کے زیر  اہتمام نجی ریسٹورانٹ میں  صوفی نائٹ کا  اہتمام کیا گیا، تقریب کے آرگنائزر  میں ناہید  بھٹی، عائزہ عرفان،  روبی ملک،ثمن فراز،طارق  خان اور اسد علی شامل تھے ۔پاکستان سے خصوصی  طور پر آئے ہوئے معروف قوال  فتح علی   اور تراب علی نے اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مل کر سماں   باندھ دیا۔

تقریب میں  نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر  احمد اتوزئی سمیت  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی  مختلف  تنظیموں  کے  سربراہان و ممبران  اور  سیاسی ، سماجی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی ۔صوفی نائٹ  میں  قوالوں  نے منفردانداز میں کلام  پیش کیے جنھیں سن کر  حاضرین جھومتے رہے ۔

فتح علی   اور تراب علی قوالی کی صنف میں منفرد شناخت اور پہچان  رکھتے ہیں، امریکا  کے مختلف شہروں میں ان کے مزید پروگرامز بھی منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر آل آباؤٹ یو ایس اے کے منتظمین کا کہنا  تھا کہ وہ ایمیگرینٹ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا  ہر ممکن  کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.