سمندر پار پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں مختلف شعبون میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہےوزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے نام کمایا ہے، طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل دن رات محنت کی ہے اور رزق حلال کمایا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں حال ہی میں ایک بڑا پیکج دیا ہےبیرون ممالک میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں اور اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ پاکستان بھجوانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو انکی خدمات کے پیش نظر سول ایوارڈ دیا جائے گا۔