vosa.tv
Voice of South Asia!

الینوائے میں انتخابات کے بعد کا جشن، مسلمانوں اور اتحادیوں کی اجتماعی طاقت کا مظاہرہ

0

شکاگو(رپورٹ: سید  خلیل اللہ )مسلم سِوک کوالیشن-ایکٹیویٹ کے زیرِ اہتمام پوسٹ الیکشن گریٹیٹیوڈ برنچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 100 سے زائد منتخب و نامزد نمائندے، امیدوار، مقامی تنظیموں کے قائدین اور شہری حقوق کے کارکنان شریک ہوئے۔

مسلم سوک کولیشن-ایکٹیویٹ نے برج ویو میں واقع البوادی گرل میں 2025 کے انتخابات کے بعد کے تشکر برنچ کی میزبانی کی، جس میں 100 سے زائد سیاسی، سماجی اور شہری رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس تاریخی موقع نے ریاست بھر میں مسلم کمیونٹیز اور ان کے اتحادیوں کی بے مثال شہری طاقت اور شرکت کو اجاگر کیا۔یہ تقریب ان امیدواروں اور رہنماؤں کے اعزاز میں منعقد کی گئی جنہیں کولیشن ایکٹیویٹ یا اس کی شراکت دار تنظیموں نے توثیق کیا، اور جو مختلف عہدوں پر منتخب یا مقرر ہوئے۔ یہ موقع صرف انتخابی فتح کا جشن نہیں تھا بلکہ اس بات کی علامت بھی تھا کہ کس طرح مسلمان اور ان کے اتحادی شہری وکالت اور بیلٹ اقدامات کے ذریعے الینوائے کی سیاست میں تبدیلی لا رہے ہیں۔2025 کے انتخابات میں 75 سے زائد مسلم امیدواروں نے مختلف سطحوں پر حصہ لیا، جن میں سے کئی نے کامیابی حاصل کی۔ خاص طور پر گریٹر شکاگو ایریا میں کولیشن ایکٹیویٹ کے توثیق شدہ 26 امیدوار منتخب ہوئے۔ نیپر ویل سٹی کونسل کے نومنتخب رکن اشفاق سید نے کہاکہ میں اپنی مہم کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تندہی سے کام کر وں گا، ایک اور نمایاں کامیابی لینا ماتاریہ کی تھی، جنہوں نے آرلینڈ ٹاؤن شپ ٹرسٹی سیٹ کے لیے پہلی بار الیکشن لڑا اور 8,530 ووٹ حاصل کیے، جو تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ تھے۔آل یونائیٹڈ PAC کے پولیٹیکل ڈائریکٹر یوسف وڈال نے کہا کہ اس انتخابی سائیکل میں ہم نے ثابت کیا کہ جب ہم ایک ساتھ آتے ہیں، تو ہم جیتتے ہیں۔ یہ ایک نیا باب ہے، جہاں وہ کمیونٹیز جنہیں پہلے نظرانداز کیا جاتا تھا، اب قیادت کے منصب پر فائز ہو رہی ہیں۔کمیونٹی کی اجتماعی کوششوں نے اورلینڈ پارک کے سابق میئر کے خلاف کامیاب مہم چلائی، جن پر غیر متفقہ حلقوں کو غیر انسانی بنانے کی پالیسی اپنانے کا الزام تھا، اور ان کی جگہ جم ڈاج کو میئر منتخب کیا گیا۔اس تقریب میں متعدد شراکت دار تنظیمیں شامل تھیں، جن میں عرب امریکن ڈیموکریسی کولیشن ، PAC، CAIR-Action Illinois، NIAMA، ILMAN، AMVAA اور AMVAA4 شامل ہیں، جنہوں نے ریاست بھر میں درجنوں کاؤنٹیز میں امیدواروں، ووٹروں اور شہری رہنماؤں کو متحرک کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.