مین ہٹن: نامعلوم افراد کے چاقو کے وار سے 1 شخص جاں بحق
مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک نامعلوم شخص 3 افراد پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہوگیا۔ واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، واقعہ مین ہٹن کے علاقے ان ووڈ میں شام 5:30 بجے براڈوے اور ویسٹ 212 اسٹریٹ پر واقع امیر ڈیلی اینڈ گرِل میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، 24 سالہ نوجوان کی گردن پر چاقو کا وار کیا گیا، جس کے باعث وہ نیویارک پریسبیٹیرین ایلن اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دیگر دو افراد جن کی عمریں 20 اور 21 سال ہیں بالترتیب ان کی گردن، ہاتھ اور کمر پر چاقر سے وار کیا گیا۔ زخمیوں کو فورا قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر رات بھر پولیس کی تفتیش جاری رہی، جہاں کچھ شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملے میں چاقو کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک اسکیلپل کا بھی استعمال ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک سفید قمیض پہنے زخمی شخص کو ڈٰیلی سے باہر آتے اور پھر راہگیر کی مدد سے ایک گاڑی تک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ گاڑ ہونڈا سی آر وی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی باضابطہ الزام عائد نہیں کیا گیا۔ ابتدائی طور پر تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ حملہ آور اور متاثرین کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔ علاقہ مکینوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ووڈ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور لوگ روزمرہ زندگی میں عدم تحفظ کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔