نیویارک: سفک کاؤنٹی میں کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج، 7 افراد متاثر
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بریٹ ووڈ میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے خطرناک اخراج کا واقعہ پیش آیا، جس سے رہائشی عمارت کے سات افراد متاثر ہو ئے۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ 150 امریکن بلیوارڈ پر واقع ایک کثیر المنزلہ رہائش گاہ میں پیش آیا، جہاں فائر ڈیپارٹمنٹ کو گیس لیکج کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا۔پولیس کے بیان کے مطابق، دو افراد بے ہوش حالت میں پائے گئے جنہیں فوری طور پر ساؤتھ شور یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر پانچ افراد کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گیس کا اخراج عمارت کے تہہ خانے میں نصب ایک خراب آئل برنر سے ہوا۔ فائر مارشل نے عمارت کو عارضی طور پر ناقابل رہائش قرار دے دیا ہے۔