vosa.tv
Voice of South Asia!

جمانی ولیمز پبلک ایڈووکیٹ کی دوڑ میں دوبارہ شامل

0

نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز نے بروکلین کے علاقے لٹل پاکستان میں واقع مکی مسجد کا دورہ کیا کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوویٹ جمانی ولیمز لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایوینیو پر واقع مکی مسجد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی ، لوگوں میں گھل مل گئے ، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت اورڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں جمانی ولیمز نے انتخابی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور مشکل وقت میں ہر اس آواز کے لیے کھڑے رہیں گے جو سنی نہیں جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ہم وائٹ ہاؤس سے لے کر سٹی ہال تک بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ بطور عوامی وکیل، میرا فرض ہے کہ میں ان لوگوں کی آواز بنوں جنہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ میرے مخالفین میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو سب کی انسانیت کو بلند کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔جمانی ولیمز نے 7 اکتوبر کے بعد کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں ہونے والی تباہی پر آواز بلند  کرنی چاہیے، کیونکہ یہ انسانیت کو بچانے کا معاملہ ہے۔ بدقسمتی سے، میرے بہت سے ساتھی اس بارے میں خاموش ہیں،انہوں نے محمود خلیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے خاندان کے ساتھ رمضان منانا چاہیے تھا، لیکن موجودہ حالات نے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔جمانی ولیمز  نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر عبادت گاہ میں یہی پیغام دیتے ہیں کہ سب کو ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنا چاہیے۔مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ کمیونٹی کے افراد نے ان کے دورے کو سراہا اور اپنے مسائل اجاگر کرنے کا موقع ملنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.