vosa.tv
Voice of South Asia!

رہائشی عمارت سے گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد

0

امریکی ایف بی آئی نے آپریشن کے دوران ایک رہائشی عمارت سے تاریخ میں سب سے بڑا گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد ضبط کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ ذخیرہ سینکڑوں پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ہے جو کئی عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی دیگر خطرناک کیمیکل اور آلات بھی برآمد کیے گئے ہی، جو ممکنہ طور پر دہشت گردانہ مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے اور عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفتیش کار اس ذخیرے کے مقاصد اور ممکنہ منصوبوں کی چھان بین کر رہے ہیں۔یہ آپریشن امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گھریلو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام نے عوام کو مزید چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.