
وکیل احمد کی والدہ کی چوتھی برسی پر فاتحہ خوانی
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد اور ان کے بھائی کاروباری شخصیت شکیل احمد کی والدہ کی چوتھی برسی منائی گئی۔کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع پایو کے دفتر میں فاتحہ خوانی سے قبل تلاوت کی گئی۔بعد ازاں بارگاہِ رسالت میں نعت ِ رسول مقبول بطور ہدیہ پیش کی گئی۔وکیل احمد اور شکیل احمد کی والدہ چار سال قبل انتقال کر گئیں تھیں۔اس موقع پر پایو کے ارکان اور والنٹیئرز بھی شریک تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ کے بعد حاضرین کھانا تناول کیا۔